ماؤنٹ مونگانوئی: آئی سی سی ورلڈ کرکٹ کپ کے نویں میچ میں جنوبی افریقہ نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف دیا، تاہم پاکستانی خواتین کرکٹرز میچ کی آخری گیند پر 217 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئیں۔
قبل ازیں غلام فاطمہ کی بہترین باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 223 رنز تک محدود کر دیا۔ فاطمہ نے 9 اوورز میں 52 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
تبصرے بند ہیں.