الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو جلسے میں شرکت سے روک دیا

61

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو لوئر دیر میں آج جلسہ میں شرکت کرنے سے روک دیا  ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق  خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہونے جارہے ہیں  تاہم  ضابطہ اخلاق کی پابندی کے سبب  الیکشن کمیشن نے

لوئر دیر میں وزیر اعظم کو شریک ہونے اور  خطاب سے روک دیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن نے کسی بھی  آفس ہولڈر کو انتخابی مہم سے روک دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے 10 مارچ کے کوڈ آف کنڈکٹ  میں  تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد  نظر ثانی کی ہے  جس کے مطابق اراکین پارلیمنٹ انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے تاہم پبلک آفس ہولڈرز پر الیکشن مہم کا حصہ بننے پر مکمل پابندی ہوگی۔

 

تبصرے بند ہیں.