پلوامہ :ضلع پلوامہ کے علاقے نینا بٹ پورہ میں مجاہدین کی بھارتی فوج کیساتھ خونریز جھڑپ میں متعدد بھارتی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں آزادی پسند کشمیری عوام نے مجاہدین کی حمایت میں مظاہرے شروع کر دئیے ،حالات بے قابو ہونے کے بعد بھارتی قابض فوج اور انتظامیہ نے انٹرنیٹ و موبائل سروس بند کردی ۔
دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے ابھی تک ایک مجاہد ہو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،اطلاعات کے مطابق مجاہدین اور قابض فورسز کے درمیان دوبدو معرکہ آرائی بدستور جاری تھی ۔
تبصرے بند ہیں.