فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب آج ہو گا

82

 

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب  آج ہونے جا رہا ہے جس کیلئے پولنگ  شام 4 بجے ہو گی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کی دوہری شہریت چھپانے پر نااہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی

اس نشست کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ فہرست کے مطابق پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اور تین آزاد امیدوار عزیز دھامرا، علی احمد اور گل محمد جاکھرانی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  اور اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم پاکستان) نے  انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

 

واضح رہے کہ آغا ارسلان سینیٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار تھے جبکہ دُہری شہریت چھپانے  پر فیصل واوڈا  کو سینیٹ نشست پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی دہری شہریت کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا تھا اور ان کا کیس ابھی تک سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ عاجزانہ درخواست ہے کہ اس معاملے کی جلد از جلد سماعت کی جائے‘۔

 

 

تبصرے بند ہیں.