وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراءکا اجلاس طلب کر لیا

6

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراءکا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 8 صوبائی وزراءکو وزیراعلیٰ ہاؤس بلا لیا ہے جہاں مختلف امور پر بات چیت کرنے کیساتھ ساتھ ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک پر بھی غور کیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جن صوبائی وزراءکو بلایا ہے ان میں راجہ بشارت، محمود الرشید، اسلم اقبال، یاسمین راشد، اسد کھوکھر بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق مختلف ڈویژنز کے ارکان قومی اسمبلی سے رابطے کئے جائیں گے جبکہ جہانگیر ترین گروپ کی بغاوت کے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں ہے، اپوزیشن عدم اعتماد کے گڑھے میں خود گرے گی اور وزیراعظم پاکستان سرخرو ہو کر نکلیں گے، اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھوم رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.