تحریک عدم اعتماد ،لاہور پہنچتے ہی بلاول نے ناقابل یقین بیان دیدیا
لاہور :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر 100 فیصد اعتماد ہے ،ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،ہم جمہوری اور آئینی طریقہ اختیار کرینگے ،امید ہے تمام ادارے اور امپائر نیوٹرل رہیگا ۔
عوامی مار چ کے دوران نیو نیوز کے نمائندے سے بلاول بھٹو نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ ہو چکا لانگ مارچ کو ،کراچی سے لیکر پنجاب تک عوام نے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کیا ہے ،پورے ملک کے عوام کی آواز بن چکے ہیں ،معاشی بحران کیخلاف ہم احتجاج کر رہے ہیں ۔
بلاول بھٹو نے کہا ہم نے سینیٹ انتخاب دکھا دیا،امپائرہماری تاریخ گواہ ہے کہ انکا کیا رول رہاہے ،امپائر اب نیوٹرل رہیگا۔انہوں نے کہا امیدہے تمام ادارے اور امپائر نیوٹرل رہیگا،امن اور جمہوریت کا پیغام ہے،ہم نے ہمیشہ ملک کو ترقی اور بنانے کی بات کی،دہشت گردوں اور انہتاپسندوں سے نہیں ڈرتے،یہ احتجاج انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف بھی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا فوج اور پولیس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، عمران خان کومعلوم ہے کہ وہ عدم اعتماد نہیں جیت سکتا، عمران خان کی کمپرومائزمائز پالیسی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔
تبصرے بند ہیں.