وزیراعظم پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ میچ دیکھنے سٹیڈیم آئیں گے: فواد چوہدری

18

راولپنڈی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ میچ دیکھنے سٹیڈیم آئیں گے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں کہ وہ آج آئیں گے یا کل، مگر وہ انشاءاللہ میچ دیکھنے ضرور آئیں گے۔ 
اس موقع پر انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ان فٹ بہت ہے ورنہ ان کیساتھ میچ ضرور کھیلیں، لانگ اور شارٹ مارچ کرنے والے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں، ان کیلئے ٹکٹوں کا بندوبست بھی کر دیں گے۔ 
وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو رہی ہے اور اپوزیشن لانگ مارچ کررہی ہے، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بڑا ایونٹ ہورہا ہے، شیخ رشید سے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو سٹیڈیم کے اطراف میں بھی نہیں لانا چاہیے ورنہ امیج خراب ہوگا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت میں کھیل کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور خواہش ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کھیلنے آئے، بھارت سازشوں کی بجائے پاکستان آ کر میچ کھیلے۔ 

تبصرے بند ہیں.