ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے

14

 

ویلنگٹن:  نیوزی لینڈ میں خواتین کرکٹ ورلڈ کپ  کا میدان سج گیا،  پہلا میچ میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خواتین کرکٹ ورلڈکپ کے مقابلے 4 مارچ سے 3 اپریل تک جاری رہیں گے۔ایونٹ میں 8 ٹیموں کے درمیان 30 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ   2017 کے خواتین کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے فائنل میں بھارت کو  ہرا کر ٹرافی  جیتی تھی جبکہ اب تک آسٹریلیا نے  سب سے زیادہ خواتین کے ورلڈ کپ اپنے نام کیے ہیں۔

 

کورونا پابندیوں کے باعث ایونٹ کے ابتدائی مراحل میں اسٹیڈیم میں صرف 10 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی تاہم شائقین کی تعداد میں ایونٹ کے اگلے مراحل میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.