اپوزیشن میں ہمت ہے تو عدم اعتماد لائے، عمران خان 2028 تک وزیر اعظم ہیں: اسد عمر

65

 

اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں ہمت ہے تو تحریک عدم اعتماد لائے۔ اپوزیشن صبر کرے عمران خان پیر کو خود اعلان کریں گے۔ 2028 تک تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

 

اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں تحریک انصاف نے جلسہ کیا ۔ اسد عمر نے کہا زندہ قومیں  صرف سڑکوں، پلوں سے نہیں بلکہ کردار سے بنتی ہیں،قائد اعظم کے پاس نظریہ تھا اور اس پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں کیلئے اتنا بڑا ملک بنایا، ہمارے اوپر ایسے  حکمران آئے جنہوں نے جائیدادیں بنائیں، بیرون ملک خزانے بنائے،جب خزانوں کی حفاظت کرنا ہوتو وہ کیا عوام کی خدمت کریں گے۔

 

ا نہوں نے کہا کہ ، سب نے دیکھا پاکستان کے حکمرانوں نے کیسے لوگوں کی جانیں لیں، ڈو مور کا مطالبہ پرانے پاکستان کے سامنے نہیں نئے پاکستان کے سامنے کیا جس کا جواب  ایبسلوٹلی ناٹ میں ملا، پاکستان سب کے ساتھ اچھے مراسم رکھنا چاہتا ہے۔ امن بڑھانے کیلئے سب کے ساتھ عزت کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں۔

 

 لانگ  مارچ  کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ صرف اپنی چوری کو چھپانے کے علاوہ اور کوئی مطالبہ نہیں ان کے پاس، آپس میں فیصلہ نہیں ہو پا  رہا  کبھی  پنجاب میں، کبھی وفاق میں کبھی وزیر اعظم کے خلاف تحریک کی بات کرتے ہیں،ہمت  ہے  تو سامنے آئیں، اسد عمر نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی ایک تاریخ  دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان 2028 تک وزیر اعظم رہیں گے۔

 

اسد عمر کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو عمران خان نے سنجیدہ نہیں لیا، عمران خان نے وطن واپسی پر تحریک عدم اعتماد سے متعلق نہیں مہنگائی اور معیشت سے متعلق مشاورت کی،اپوزیشن پیر تک صبر کرے  عمران خان خود اعلان کریں گے۔

 

 چیچنیا کے وزیراعظم نے ملاقات میں کہا 2019 میں اقوام متحدہ میں وزیراعظم  نے جو تقریر کی وہ میں نے سنی، آپ نے جس طریقے سے بنی پاک اور مسلمانوں کا مقدمہ لڑا میری خواہش تھی کہ آپ سے ملاقات ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں بیماریاں آتی ہیں اور نئی نئی قسم کی بیماریاں آتی ہیں،آج کل نئی بیماری آئی ہوئی ہے جس کا نام پی ڈی ایم ہے جو سردیوں میں اٹھتی ہے، لانگ مارچ کا مقصد تو بتایا جائے کس لیے آرہے ہیں، کوئی بتا سکتا ہے کہ نواز شریف یا آصف زرداری یا ان کی اولاد میں سے کوئی پاکستان میں علاج کرواتا ہو، عمران خان صحت کارڈ لا چکا ہے۔

 

،  انہوں نے  کہا  کہ ہماری حکومت کے لائے گئے بجٹ کے ڈھائی سال ہوئے ہیں،  پینے کے صاف پانی کے منصوبے، ٹینتھ ایونیو، 3 نئے بڑے ہسپتال بننے جا رہے ہیں، پندرہ سال بعد 4 کالجز  اور بنیادی صحت کے چار مراکز بننے جا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.