سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

14

 

راولپنڈی: دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک کر کے  اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا ۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

 

شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

تبصرے بند ہیں.