قومی ٹیم انجریز کے بھنور میں پھنس گئی

123

 

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم انجریز کے بھنور میں پھنس گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق محمد نواز کے اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد دو اور کرکٹرز پر تلوار لٹک گئی۔ فہیم اشرف اور حسن علی بھی فٹنس مسائل سے دو چار ہوگئے۔

 

فہیم اشرف فٹ نہ ہونے کے باعث گزشتہ روز اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی  عدم دستیاب رہے، حسن علی بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے  میچ باہر بیٹھے رہے۔

دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جاسکے گا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.