یوکرین کے جنگ زدہ علاقے میں انوکھا واقعہ

102

 

کیف: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ زدہ علاقے میں بھی ایک محبت کرنیوالا جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف  میں جہاں ایک طرف لوگ جنگ سے خوفزدہ شہر چھوڑنے اور محفوظ مقام کی تلاش  میں تھے وہیں دوسری طرف جوڑے نے محبت کی مثال قائم کر دی۔

 

یوکرینی جوڑے نے ایک دلکش  ریسٹورنٹ کی چھت پر شادی کا منصوبہ بنا رکھا تھا کہ اسی دوران جنگ کا آغاز ہو گیا۔ تاہم یوکرینی نوجوان یارینا اریوا  نے اپنی ہونیوالی  جیون ساتھی سویاتوسلاو فرسین کے ہمراہ شادی کیلئے عبادت گاہ کا رخ کر لیا اور جنگی سائرن کی آوازوں میں شادی رچا لی۔

 

یوکرین میں سامنے آنیوالا یہ انوکھا واقعہ اور اسکی تصاویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہیں ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.