ماسکو: روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کینیڈا اور برطانیہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاؤورف پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے روسی صدر پیوٹن اور وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں جبکہ یورپی یونین نے دونوں کا نام پابندیوں سے متعلق فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے بھی روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف پر پابندی عائد کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کو سوئفٹ بینکنگ سسٹم سے روکنے کی حمایت کرتے ہیں۔
امریکہ نے بھی روسی صدر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف پر پابندیاں لگانے کا عندیہ دیدیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.