عمران خان کی حکومت کو نہ وفاق میں خطرہ ہے نہ پنجاب میں، فواد چوہدری

78

جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیول کا آدمی پاکستان میں نہیں۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان، مریم  نواز ،شہباز  شریف اور بلاول یہ سب بونے ہیں، ان کی عالمی سطح پر نہیں سنی جاتی۔

 

عدم اعتماد سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ منہ اور مسور کی دال، ان سے عدم اعتماد کہاں لایا جائے گا کیونکہ ان پر تو ان کے گھر والے اعتماد نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں اکثریت کے باوجود کچھ نہیں کر سکے اور قومی اسمبلی میں کیاں کریں گے اگر جرات ہے تو پرسوں نہیں کل ہی عدم اعتماد لے آئیں لیکن عمران خان کی حکومت کو نہ وفاق میں خطرہ ہے نہ پنجاب میں۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے ایک ملین ڈالر لیا ہے اور لندن میں حسن نواز کے اپارٹمنٹ کی قیمت ہی بلین ڈالر ہے جبکہ اگر مریم نواز کے دل میں احساس ہے تو اپنے بھائیوں سے کہیں کہ پاکستان کے پیسے واپس کر دیں۔

 

تبصرے بند ہیں.