لاہور قلندرز کی عمدہ باؤلنگ، کراچی کنگز 149 رنز پر ڈھیر

40

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کپتان بابراعظم 39 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ 
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میںکراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ابتداءسے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 
کپتان بابراعظم 39 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ جو کلارک 4، شرجیل خان 2، قاسم اکرم 26، روحیل نذیر 18، محمد نبی 8، عماد وسیم 8، کرس جورڈن صفر، لوئس گریگوری 28 اور عثمان خان شنواری 5 رنز بنا سکے۔ 
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور راشد خان نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4,4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، راشد خان، ڈیوڈ ویزا، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔ 
کراچی کنگز کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، جو کلارک، لوئس گریگوری، محمد نبی، روحیل نذیر، قاسم اکرم، عماد وسیم، کرس جورڈن، عثمان خان شنواری اور میر حمزہ شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.