اے این پی کی پیپلز پارٹی کو عوامی مارچ میں شرکت کی یقین دھانی

16

 

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو عوامی مارچ میں شرکت کیلئے رضامند کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اے این پی نے   پیپلز پارٹی  کو عوامی مارچ میں شرکت کی یقین دھانی کروا دی۔

 

اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران  عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کی  نے  بلاول بھٹو کو عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کی آمادگی ظاہر کر دی جس پر بلاول بھٹو کی جانب سے اے این پی رہنما ایمل ولی خان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

 

پی پی اور اے این پی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران سینیٹر رضا ربانی، شیری رحمان، فیصل کریم کنڈی اور نیئر بخاری بھی موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.