اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کے لیے صوبائی صدر نثار کھوڑو کو نامزد کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار کھوڑو کو پارٹی قیادت کی جانب سے خالی نشست پر فارم جمع کرانے کے احکامات موصول ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد پی پی رہنما صوبائی الیکشن کمیشن سے نامزدگی فارم لینے کراچی روانہ ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ کھوڑو سات مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ وہ اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت مختلف محکموں کے وزیر اور مشیر بھی رہ چکے ہیں۔
سینیٹ میں فیصل واوڈا کی خالی ہونیوالی نشست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے 9 مارچ کو الیکشن کروایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.