اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور ذیشان ضمیر پشاور زلمی کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے

84

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کو زوردار جھٹکا لگا ہے جس کے 2 اہم کھلاڑی کل (17 فروری) کو پشاور زلمی کیخلاف شیڈول میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کے مطابق کپتان شاداب خان اور ذیشان ضمیر انجریز کے باعث پشاور زلمی کیخلاف میچ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ 
ترجمان کا کہنا ہے کہ شاداب خان گروئن انجری اور ذیشان ضمیر سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہو گئے ہیں اس لئے دونوں کھلاڑی پشاور زلمی کے خلاف کل میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں کرکٹرز کی میڈیکل رپورٹس موصول ہوچکی ہیں جن کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیکل پینل جلد مزید تفصیل سے ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔
واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوزیشن مستحکم ہے جس نے ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میچز کھیل کر 4 میں کامیابی حاصل ہے اور 8 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے جس نے اپنے 7 میں سے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 7 میں سے 5 میچز میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.