پی ایس ایل 7 ، شاداب خان بہترین باؤلر، فخرزمان  بہترین بلے باز 

42

 

لاہور : پاکستان سپر لیگ سیون کے شاندار مقابلے جاری ہیں۔ اب تک ہونے والے میچز میں شاداب خان بہترین باؤلر اور فخر زمان بہترین بلے باز ہیں۔

 

نیو نیوز کے مطابق پی ایس ایل سیون کے 25 میچ ہو چکے ہیں  جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 6 میچوں میں 17 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ 7 میچ کھیل کر 12 وکٹوں کے ساتھ خوشدل خان دوسرے اور عمران طاہر تیسرے نمبر پر ہیں انہوں نے بھی 12 وکٹیں ہی حاصل کی ہیں۔

 

بلے بازوں میں 469 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز نے 7 اننگز میں 67 کی اوسط سے یہ رنز بنائے ہیں ۔ 7 میچ کھیل کر شان مسعود نے 351 رنز جوڑے انہوں نے بھی 7 میچ کھیلے جبکہ اوسط 50.14 ہے ۔محمد رضوان 269 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ان کی اوسط 44.83 فیصد ہے۔

تبصرے بند ہیں.