لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی جیسن روئے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے 20 میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن روئے پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
جیسن روئے نے امپائر کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ دئیے جانے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا تھا اور یوں وہ پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.21 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔
ذرائع کے مطابق جیسن روئے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری روشن ماہنامہ کی جانب سے عائد کیا گیا جرمانہ قبول کر لیا ہے جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
تبصرے بند ہیں.