عمران خان کی سیاسی فین ہونے پر بہت پچھتاوا ہے، عفت عمر

75

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ناراض نہیں مایوس ہیں۔ عمران خان کی سیاسی فین ہونے پر بہت پچھتاوا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کے دھرنے سے مایوس تھی جبکہ وہ میرے بھی وزیر اعظم ہیں اور ان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ ہم جیسے لوگوں کو سیاسی سوچ دی۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد کو ٹھیک ہو کر ضرور واپس آنا چاہیے۔

اسی پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ دل کراچی کی ٹیم کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے کم وقت میں زیادہ سڑکیں بنائیں اور میں نہیں سمجھتا کہ ملک کی تاریخ میں اتنے بہترین وزیر آئے ہوں گے۔

500 کی دوڑ میں عفت عمر اور خرم شیر زمان اریبہ حبیب کو ہرانے میں ناکام رہے، عفت عمر نے 431 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ خرم شیر زمان نے 384 پوائنٹس بنائے۔

تبصرے بند ہیں.