بجلی کی قیمتوں میں بھاری بھرکم اضافوں کے باجود بھی آئی ایم ایف کو ٹھنڈ نہ پڑی

30

اسلام آباد:بجلی کی قیمتوں میں بھاری بھرکم اضافوں کے باوجود بھی آئی ایم ایف کے تحفظات دور نہ ہو سکے ،پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کے ماضی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، موجودہ حکومت کے40 ماہ میں سرکلر ڈیٹ ایک ہزار328 ارب روپے بڑھ گیا ۔

ذرائع کے مطابق سرکلر ڈیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ہزار 476 ارب روپے پر پہنچ گیا ہے ،جولائی تا دسمبر2021 تک گردشی قرضہ 196 ارب روپے بڑھا ،اس عرصے کے دوران سرکلر ڈیٹ میں ماہانہ اوسط ساڑھے32ارب روپے اضافہ ہوا ۔

اگست2018 میں سرکلر ڈیٹ کا حجم ایک ہزار 148ارب روپے تھا،دسمبر2021 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار476 ارب روپے جبکہ جون2021 تک سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 280 ارب روپے تھا ،قیام پاکستان سے اگست 2018 تک گردشی قرضہ ایک ہزار 148 ارب روپے تھا ۔

تبصرے بند ہیں.