شہزاد اکبر کو سسٹم کی سمجھ نہیں تھی، ذلفی بخاری

66

لندن: وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کو سسٹم کی سمجھ نہیں تھی۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کی احتساب میں ناکامی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں اور شاید شہزاد اکبر کو سسٹم کی سمجھ نہیں تھی اور شہزاد اکبر کی ٹیم اچھی نہیں تھی یا وہ اچھے قانون دان ہی نہیں۔ لوگوں کو ہم سے توقعات تھیں کہ ہم لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے اور پیسہ نہیں تو کم از کم نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوں گے۔

 

ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر صحیح طرح سنبھال نہیں سکے اور ان کے لیے بعض لوگوں نے ساڑھے تین سال سب اچھا ہے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔  شہزاد اکبر کے زبردست کام کی رپورٹس وزیراعظم کو پیش کرنے والوں کی بھی چھٹی ہونی چاہیے جب کہ صرف شہزاد اکبرکو احتساب کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں ہو گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ قریبی مشیر بھی درست کام نہ کرے تو وزیراعظم ایکشن لینے میں دیر نہیں لگاتے اور اب ایسٹس ریکوری کے نئے سربراہ سے توقع ہے کہ وہ احتساب کا عمل یقینی بنائیں گے۔ عدالتی اصلاحات کا بروقت نہ ہونا ہماری کمزوری ہے جسے تسلیم کرتے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.