لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ اور ماڈل زوہا رحمان نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے مدمقابل فلم آفر ٹھکرانے کی بڑی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بالی ووڈ سے آنیوالی فلم آفر کے بارے میں ذکر کیا جس میں انہیں اداکار سیف علی خان کیساتھ کردار کرنے کا موقع مل رہا تھا تاہم انہوں نے فلم میں بولڈ کردار کے باعث آفر قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
خیال رہے کہ زوہا رحمان ہالی ووڈ سیریز ‘اسپائیڈرمین فار فرام ہوم’ میں اپنے حجاب پہنے ہوئے کردار کے لیے مشہور ہیں۔
تبصرے بند ہیں.