رباط: مراکش میں 5 سالہ ریان کو بچانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں، 5 روز کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد ریسکیو اہلکار گہرے کنویں میں گر جانے والے 5 سالہ بچے کو نہ بچا سکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 5 روز کے طویل آپریشن میں ریسکیو اہلکار وں نے پائپ میں نصب کیمروں کی مدد سے کنویں میں گرنے والے بچے کی جگہ کا تعین کیا، جس کے بعد ریسکیو ورکر وہاں تک پہنچ بھی گئے تاہم اس وقت تک ریان زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔
واضح رہے کہ 5 سالہ ریان آورم پانچ روز قبل شیف چاؤن کے قریب پہاڑیوں میں واقع اپنے گاؤں ایگران کے ایک کنویں میں گرا جس کو بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع ہوا۔
I believe Allah will save Rayan, all Islamic nation pray for him 🙏🏻❤️#أنقذوا_ريان pic.twitter.com/qOhe747KIW
— ريفـ (@_0rEv) February 4, 2022
خبر جنگل میں آگ کی طرح ہر طرف پھیل گئی اور لوگوں نے ریان کی باحفاظت واپسی کیلئے دعائیں بھی کیں تاہم بھر پور کوششیں اور دعائیں کار گر ثابت نہ ہو سکیں۔
Just 5 minutes, she was happy for 5 minutes. Her son passed away and moved to His Creator. You are the bravest mom in the whole world. Your tears describe every thing. We will pray for him.
Don't worry, he is safe now. He is in a better place more comfortable place.#ريان #Rayan pic.twitter.com/owIIsTDI4t— |Hussein| 🇪🇬🇵🇸 (@HusseinMe95) February 5, 2022
تبصرے بند ہیں.