کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے شرفین ردرفورڈ کی عمدہ بلے بازی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیدیاہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ شرفین ردرفورڈ نے 46 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ یاسر خان 14، حیدر علی 15، شعیب ملک 25، بین کٹنگ 26 اور حسین طلعت 2 رنز بنا سکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور حسن علی نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، پال سٹرلنگ، رحمن اللہ گرباز، مبشر خان، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور مرچنٹ دی لینگ شامل ہیں۔
پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، عثمان قادر اور پیٹرک براؤن شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.