پی ایس ایل 7 کا آفیشل ٹریک ریلیز کر دیا گیا

19

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ٹریک بالآخر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو رہا ہے جس کیلئے تمام ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور شائقین کرکٹ بے صبری سے لیگ کے آغاز کیساتھ ساتھ آفیشل ٹریک کے بھی منتظر تھے۔ 
لیکن اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے اور بالآخر پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ٹریک ریلیز کر دیا گیا ہے جسے ہزاروں شائقین دیکھ چکے ہیں اور ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز آفیشل ٹریک ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بناءپر ایسا نہ ہو سکا اور انتظامیہ نے آج ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.