قبضہ مافیاکے خلاف پنجاب حکومت کی بلا امتیاز کارروائی

10

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔کوٹ ادو میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں423 کنال اراضی و اگزار کرائی گئی جس کی مالیت 12کروڑ روپے سے زائد ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اس ضمن میں اعلان کیا ہے کہ قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ سرکاری اراضی واگزار کرانے تک آپریشن جاری رہے گا۔قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور کوٹ ادومیں واگزار کرائی اراضی پر یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی۔ واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پنجاب میں قبضہ مافیاء سے واگزار کرائی گئی اراضی کا ڈیٹا بینک بنایا جارہاہے۔قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن طاقتور مافیاسے شروع کیا جائے گا اور آپریشن بلاامتیاز اور بلا رورعایت ہوگا۔ زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کرنیوالوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی ہو گی۔
قبضہ مافیا بہت عرصہ سے سرکاری اراضی پر قبضہ جمائے بیٹھا تھا۔ عوام سب کچھ جانتے ہوئے بھی چپ تھی کہ کس نے اس کی بات سننی ہے۔ مگر موجودہ حکومت نے عوامی مفاد میں انقلاب لانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل چند باتوں کا جاننا ضروری ہے۔ سب سے پہلے قبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے عوام میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے کیونکہ اس ناسور کا خاتمہ عوام کے اپنے مفاد میں ہے۔ کسی بھی قسم کے دباؤکو بالائے طاق رکھ کرآپریشن کرنا ہو گا۔ آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔ سب سے پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ آپریشن کے دوران واگزار کرائی گئی اراضی کو زیر استعمال لانے کیلئے پلان مرتب کیا جائے۔
تجاوزات آپریشن جہاں بڑے بڑے مگرمچھوں کے
خلاف ہے وہاں چند جگہوں پر اس کی زد میں غریب محنت کش بھی آگئے ہیں۔ تجاوزات کیخلاف مہم میں محنت کشوں اور غریب عوام سے ان کے روزگار کے مواقع چھیننا ہرگزمقصد نہیں بلکہ مہم کا مقصد بااثر افراد سے قیمتی اراضی واگزار کرانا ہے لہٰذا عام آدمی کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو متعلقہ افسروں سے باز پرس ہوگی۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مہم میں غریب اورعام آدمی کے خلاف کارروائی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس مہم میں عام آدمی ،ریڑھی بان اور محنت کشوں کو تنگ نہ کیا جائے جبکہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مہم میں طاقتور اوربااثر افراد کیخلاف موثر کارروائی پوری قوت سے جاری رکھی جائے۔ تحریک انصاف عام آدمی کی جماعت ہے اور وزیر اعلیٰ خود قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ عام آدمی کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو متعلقہ ا فسران سے بازپرس ہوگی۔
کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے اورملک کے پیچھے رہ جانے کی وجہ کرپشن اورصرف کرپشن ہے۔ 22کروڑ عوام کو کرپشن فری پاکستان دیں گے۔ عمران خان نے کرپٹ عناصر کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ ملک کو لوٹنے والے عناصرپی ٹی آئی کی حکومت سے خوفزدہ ہیں لیکن ہم نے ملک کوکرپشن سے پاک کرنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں ہر سطح پر میرٹ اورشفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔نیا پاکستان خود مختار ، معاشی طور پر مضبوط اور ترقی یافتہ و خوشحال ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان کا وژن پاکستان کے پر امن، روشن اور خوشحال مستقبل کا ضامن ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کرنیوالوں کے خلاف شروع کی جانے والی مہم ہر صورت کامیاب ہونی چاہیے۔ متعلقہ محکمے اورادارے مربوط کوآرڈینیشن کے تحت مہم کا آغاز کریں۔ عوام بھی اپنے اردگردعلاقوں میںموجود قبضہ مافیاکی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی ہو سکے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہر ضلع کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج دیا۔ جس سے دور دراز کے اضلاع کی محرومیاں دور ہوں گی۔ وسائل پر سب سے پہلا حق پسماندہ ترین علاقوں کا ہے اورہم یہ حق ان کو واپس کررہے ہیں۔ اپوزیشن کا کردار ہمیشہ منفی رہا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
یہ امر خوش آئند ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ مالیاتی امور میں شفافیت حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں مالیاتی ڈسپلن نافذ کرنے سے کروڑوں روپے بچائے ہیں۔اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی شفافیت دوسرے صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے۔ کرپشن سے پاک سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں عوام کی سہولت کے لیے کرپشن کے خلاف شکایات کے مربوط نظام کو فعال بنانے کے لیے احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔
پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔ان عناصر نے اڑھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا۔افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہم نئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔کرپشن سے پاک اور معیار ی منصوبے ہماری حکومت کاطرہ امتیاز ہے۔ حکومت کے دامن پر سکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ موجود ہ حکومت نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس حکومت کے منصوبے معیار اور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.