مجھے آؤٹ ہونا پسند نہیں: محمد رضوان

40

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ مجھے آؤٹ ہونا اچھا نہیں لگتا اور کوشش کریں گے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بہترین کارکردگی پیش کریں۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ حریف باؤلر وکٹ لے تو مجھے عجیب لگتا ہے، مجھے آؤٹ ہونا پسند نہیں اور جہاں تک بیٹنگ ایوریج کی بات ہے تو میں اس بارے میں نہیں سوچتا کیونکہ میرے خیال میں ایوریج کا سوچنے کا کھلاڑی ایک ایوریج کھلاڑی ہی ہوتا ہے۔ 
محمد رضوان نے گزشتہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2021ءمیں قومی ٹیم کی کارکردگی زبردست رہی اور بہت اچھا سال رہا، کوشش کریں گے کہ رواں سال مزید بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ 
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے کے عزم کیساتھ میدان میں اترے گی اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.