جولاتے ہیں وہ ہی واپس لے جاتے ہیں، پانچ سال پورے ہونے سے پہلے بھی لے جا سکتے ہیں، عامر لیاقت 

44

کراچی :تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت اکثر ایسے بیانات دے دیتے ہیں جس کے بعد ان پر بحث و مباحثہ شروع ہو جاتا ہے ایسا ہی ایک نیا بیان عامر لیاقت نے اس وقت دیا جب وہ ایک گھنٹہ طویل وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

 

تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے کہا جولاتے ہیں وہ واپس لے جاتے ہیں، پانچ سال پورے ہونے سے پہلے بھی لے جا سکتے ہیں، میرے خیال میں اس دفعہ پانچ سال بعد لے جائیں گے، کبھی کبھی پانچ سال سے پہلے بھی لے جاتے ہیں۔

 

عامر لیاقت کا مزید کہنا تھاان کا جب دل چاہے گا لے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کا دعویٰ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ ان کی عمران خان سے بہت اچھی اچھی اور دل کی باتیں ہوئی ہیں ۔

 

علی زیدی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا  کراچی کے لوگ علی زیدی کے نامزد کردہ صدر اور سکریٹری جنرل کو قبول نہیں کر رہے،اس سے قبل بھی اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جانے کے بجائے وزیراعظم عمران خان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہوں اور ان کی قیادت کے سوا کسی قیادت پر یقین نہیں رکھتا، میرا ووٹ صرف عمران خان کا ہے۔

تبصرے بند ہیں.