بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور برفباری سے بڑے پیمانے پر تباہی

37

 

کوئٹہ: بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور برفباری نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 4 افراد کی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق  لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ تحصیل وڈھ میں ایک شخص جاں بحق، قلعہ سیف اللہ میں پانچ افرادزخمی ہوئے۔

 

چمن ،قلعہ عبداللہ،گوادرتربت اور پنجگورمیں دیواریں اورچھتیں گرنے کے واقعات میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

گوادر اور مٹھڑی میں بھی معتدد مکانات گر گئے اورکئی بند ٹوٹ گئے جبکہ درجنوں مکانات سے ابھی پانی نہیں  نکالا جاسکا جس وجہ سے مکین مشکل میں پھنس گئے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ  مالی نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے سروے بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.