اسٹیبلشمنٹ کے ہائی آفیشلز سے ملاقات،ڈیل یا ڈھیل؟ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا
لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے حقائق سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی کسی کیساتھ کوئی ڈیل نہیں چل رہی ،یہاں تک کہ ہمارے قائد نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ کے ہائی آفیشلز سے ملاقات نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔
نمائندہ نیونیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا نوازشریف جب چاہیں وطن واپس آئیں گے اور جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ نوازشریف کی واپسی کا کوئی اراد ہ نہیں تو یہ ان کی بھول ہے کیونکہ وہ وطن ضرور آئینگے ۔
رانا ثنا اللہ نے کہا شہبازشریف کی راولپنڈی میں کسی طرح کی کوئی ملاقاتیں نہیں ہوئی ، نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ کے ہائی آفیشلز سے ملاقات نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے ،، مسلم لیگ ن شفاف الیکشن کیلئے جدوجہد کررہی ہے ،انہوں نے کہا نوازشریف چوتھی بار بھی وزیر اعظم بنیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.