کورونا کے بعد دنیا میں "فلورونا” کا پہلا کیس بھی سامنے آگیا 

191

 

مقبوضہ بیت المقدس :  کورونا کی بڑھتی ہوئی تباہی کے درمیان دنیا میں پہلی بار ایک ساتھ انسانی جسم پر حملہ کرنے والے کورونا اور فلو وائرس کا کیس سامنے آیا ہے جسے ماہرین نے فلورونا کا نام دیا ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کورونا اور انفلوئنزا کے دوہرے انفیکشن کا پہلا کیس اسرائیل میں ایک حاملہ خاتون میں سامنے آیا ہے۔  اس نئے انفیکشن میں مبتلا مریض میں کورونا اور انفلوئنزا دونوں وائرس پائے گئے ہیں۔

 

کورونا اور فلو کے اس دوہرے انفیکشن کو ’فلورونا‘ کہا جا رہا ہے یعنی بیک وقت فلو + کورونا کا دوہرا انفیکشن ʼفلوروناʼ ہے۔

تبصرے بند ہیں.