فیصل آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے ان کے رہنماؤں کو روندو کہہ ڈالا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے اپنی یہ غلط فہمی دور کرلیں کہ دھرنے اور مارچ سے انہیں ریلیف مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روندو اپوزیشن ہیں جو صرف رونےدھونے کےسوا کچھ نہیں کرسکتی،یہاں ہر 3 ماہ بعد کسی کو غلط فہمی ہو جاتی ہے معلوم نہیں وہ کیا کرلیں گے۔
فوادچودھری نے کہا کہ دھرنےاورمارچ کرنےسےاگر انہیں لگتا ہے انہیں ریلیف ملےگاتو یہ غلط سوچ ہے، انہوں نے اپوزیشن کو سیاسی معاملات کے حل کیلئے مل بیٹھ کر بات چیت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر سیاسی معاملات پر بات چیت کرنی چاہئے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب اور پیپلز پارٹی سندھ جبکہ پی ٹی آئی ملک میں اکثریت رکھتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.