محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد

23

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کی گئی نامزدگیوں میں پاکستانی کرکٹرز کے علاوہ انگلینڈ کے جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن شامل ہیں۔ محمد رضوان نے رواں سال سب سے زیادہ 1 ہزار 915 انٹرنیشنل رنز بنائے جبکہ جو روٹ سال بھر میں 1 ہزار 855 انٹرنیشنل رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ 
اس کے علاوہ محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں کیلنڈر ائیر میں ریکارڈ ایک ہزار 326 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے رواں سال سب سے زیادہ 78 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 47، ٹی 20 میں 23 اور ون ڈے میچز میں 8 وکٹیں لیں۔

تبصرے بند ہیں.