پیٹ کومنز ایشز میں 50 سال بعد 5 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے

71

برسبین: آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کومنز نے تقریباً 50 سال بعد ایشز سیریز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے آسٹریلوی کپتان ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ 
پیٹ کومنز نے یہ اعزاز ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 38 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے حاصل کیا اور اس کیساتھ ہی وہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کی جانب سے 1962ءکے بعد ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق اس سے قبل یہ اعزاز بوب ویلیس کے پاس تھا جنہوں نے 1982ءمیں کھیلی گئی ایشز سیریز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ ان سے قبل 1962ءمیں رچی بینوڈ نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان گابا کرکٹ سٹیڈیم برسبین میں جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ 
انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ اولی پوپ 35، حسیب حمید 25 اور کرس ووکس 21 رنز بنا سکے اور ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ 
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کومنز نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 38 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

تبصرے بند ہیں.