اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ،اجلاس کے دوران سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی گئی۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرمارجن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ،اس کے علاوہ اجلاس میں جہاں دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وہیں سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی ۔
دوسری طرف اجلاس میں گیپکو اور ٹیسکو کے سی ای اوز کی تعیناتی کی بھی منظوری دیدی گئی،اجلاس میں افغان باشندوں کو کسی تیسرے ملک میں جانے کے لیےمحفوظ زمینی یا فضائی راستہ دینے کا معاملہ موخر کردیا گیا ۔
تبصرے بند ہیں.