لاہور : ڈی آئی جی آپریشن لاہور محمد احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احسن یونس کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔سابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے حکم دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد محمد احسن یونس کی آئی جی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.