مریم نواز کی بیٹے کی شادی کی تقریب میں گانے کی ویڈیو وائرل

295

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات آغاز رائیونڈ میں ہوگیا ہے اور شریف خاندان بھی تقریبات میں شرکت کررہا ہے۔ سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مریم نواز گانا گا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز بالی وڈ فلم ’جرم‘ کا شہرہ آفاق گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ گا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مریم نواز کا گایا ہوا گیت وائرل ہو گیا اور صارفین کی جانب سے ان کی آواز کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.