تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

107

دبئی : متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔خلیجی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے ۔  متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

 

 

پیٹرولیم پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق دسمبر کے لیے سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.80 درہم سے کم کرکے 2.77 درہم کردی گئی ہے جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.69 درہم سے کم کرکے 2.66 درہم پر لیٹر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ای پلس 91 پیٹرول دسمبر میں 2.61 درہم پر لیٹر کی جگہ 2.58 درہم پر لیٹر پر دستیاب ہوگا جب کہ ڈیزل 2.81 درہم فی لیٹر کی بجائے 2.77 درہم فی لیٹر ملے۔

 

تبصرے بند ہیں.