وزیراعظم نے وسیم اکرم کیساتھ یادگار تصویر شئیر کر دی

118

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے 32 برس پہلے کی یادگار تصاویر شئیر کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پرلیجنڈری سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے بھائی کی شادی میں شرکت کے موقع پر لی گئیں تصاویر شئیر کر دی گئیں۔


32 سال قبل1989ء میں بنائی گئی تصویرمیں کپتان نے سفید شلوار قمیض جبکہ وسیم اکرم سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس نظر آرہے ہیں، اس دوران عمران خان دولہا یعنی وسیم اکرم کے بھائی کے ساتھ محو گفتگو نظر آرہے ہیں جو دونوں کے درمیان بیٹھے ہیں۔
یاد رہے کہ موجود وزیر اعظم عمران خان نے کرکٹ کی دنیا میں اپنے ٹیسٹ کرئیر کا آغاز 1971 جبکہ ایک  ایک روزہ میں انٹرنیشنل کرئیر کا آغاز 1974 میں کیا، قومی ٹیم نے عمران خان کی ہی زیرقیادت 1992 میں ورلڈ کپ بھی جیتا۔
وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ برس بھی ایک ایسی ہی یادگار تصویر شئیر کی تھی جس میں عمران خان  دو خطرناک ترین سابق پاکستانی فاسٹ باؤلرز وسیم اکرم اور وقار یونس کیساتھ نظر آرہے ہیں، یہ تصویر بھی 1989 میں ایک ٹی وی  اشتہار کے دوران  لی گئی تھی۔


واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثروبیشترسوشل میڈیا پر ماضی کی یادیں تازہ کرتے رہتے ہیں اور اس بار انہوں نے کرکٹ کرئیر سے یادگار تصاویر شئیر کی ہیں۔ جس پر شائقین کرکٹ بھی اپنے پسندیدہ سابق کرکٹرز کو ساتھ دیکھ کر بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل بھی  اپنے بچپن میں لی گئی خوبصورت تصویرشیئرکی تھی جس میں وہ اپنے والدین اور 2 بہنوں کیساتھ نظر آرہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.