نئی دہلی :اسلام دشمنی میں مودی پاگل ہو گیا ،معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم پر مزید پانچ سال کی توسیع کر دی گئی ۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے مسلم مخالف اقدامات کا تسلسل جاری ہے جس میں بی جے پی حکومت نے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کی تنظیم پر پابندی میں مزید پانچ سال کی توسیع کردی ہے۔
بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کی غیر سرکاری تنظیم ’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘ پر 17 نومبر 2016 کو غیر قانونی ادارے کی حیثیت سے پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی۔
بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ذاکر نائیک کی تقریروں سے مذہبی منافرت پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی میں توسیع کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.