نیوزی لینڈ نمیبیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کے قریب پہنچ گیا 

126

شارجہ :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک اور اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو شکست دیدی ،نمیبیا نے نیوزی لینڈ کو 164 رنز کا ہدف دیا تھا ۔

ٹی ٹوئنٹی کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دیدی ،نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے جواب میں نمیبیا 20 اوورز کے کھیل میں7 وکٹ کے نقصان پر 111 رنز بنا سکی ۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس میں گلین فلپس 39 اور جیمز نیشم 35 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

 نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سائوتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

تبصرے بند ہیں.