آزاد کشمیر میں بس گہری کھائی میں جاگری ، 23 ہلاک متعدد زخمی

86

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری ، حادثے میں 23افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں تیز رفتار بس موڑکاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری  ۔حادثے کے باعث 23 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بس حادثے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

  وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سردار عبد القیوم نیازی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان کا سن کر صدمہ ہوا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.