ٹی 20 ورلڈکپ میں آج آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

112

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جس میں سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔ 
آسٹریلین ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، سٹیو سمتھ، گلین میکس ویل، مارکوس سٹوئنس، پیٹ کومنز، مچل سٹارک، ایڈم زامپا، جوش ہیزل ووڈ، کین رچرڈسن، ایشٹن اگر، مچل سویپسن اور جوش انگلس شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے قبل ہو گا۔ 
سری لنکا کی قیادت داسون شناکا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل پریرا، پاتھوم نیسانکا، چیرتھ اسالانکا، اویشکا فرنینڈو، وانیندہ ہسارانگا، بھنوکا راجاپاکسا، چھمیکا کرونارتنے، دشمانتھا چمیرا، بینورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، ماہیش تھیکشانا، اکیلا دنانجیا، دھنانجیا دی سلوا اور دنیش چندی مل شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.