لاہور: قومی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میچزز آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔
پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا اور نادرن کا آمنا سامنا ہوگا ، میچ تین بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سنٹرل پنجاب کو سندھ کا چیلنج درپیش ہوگا ، دوسرا میچ ساڑھے سات شروع ہوگا جبکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کل کھیلا جائے گا ۔
اس سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ نے بلوچستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ، فاتح ٹیم نے 114 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا ۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے 5 وکٹوں پر 113 رنز بنائے ۔ سہیل اختر 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، جواب میں سندھ نے 19 ویں اوور میں ہدف پورا کرلیا ، محمد طحہ نے 47 رنز اسکور کیے ۔
دوسری جانب ، کرکٹ ورلڈکپ کےلیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں ، لاہور میں کھلاڑیوں کی طویل مشقیں ، نیٹ سیشن کے علاوہ بھرپور فیلڈنگ پریکٹس کی ۔ پاکستان ٹیم میگا ایونٹ کے لیے پندرہ اکتوبر کو روانہ ہوگی ۔
تبصرے بند ہیں.