ممبئی : بھارت میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ۔ کوئلے کی کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی آگئی ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بحران پر جلد قابو پالیں گے ۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارتی وزارت کوئلہ کے پاس پلانٹس کےلئے ایندھن کا ذخیرہ تقریباً 72 لاکھ ٹن رہ گیا ہے جو چار دنوں کے لیے کافی ہے۔وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ کی خبروں میں ٰکوئی صداقت نہیں ہے۔
یہ وضاحت دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجروال کے بیان بعد سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کوئلے کی قلت کی وجہ سے بجلی کے بحران کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں بھارت کے کئی شہروں میں کوئلے کی قلت کی وجہ سے غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی ہوتی رہی ہے ۔ اور کئی علاقوں میں بلیک آؤٹ کے خدشے ظاہر کئے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر آنے والے دو دنوں میں بجلی گھروں کو کوئلے کی فراہمی بہتر نہ ہوئی تو دارالحکومت کو بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے خط میں اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ پنجاب کے کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہے اور بجلی گھروں میں پانچ دن کا کوئلے کا ذخیرہ رہ گیا ہے ۔
خیال رہے کہ انڈیا چین کے بعد کوئلہ استعمال کرنے دوسرا بڑا ملک ہے۔بھارت کی مشرقی ریاستیں جھاڑکھنڈ بہار اور شمال مغربی ریاست راجھستان لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.