ڈالر کی قدر میں استحکام، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی ریکارڈ

145

کراچی: دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ ایک مرتبہ پھر سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور امریکی ڈالر 170 روپے 80 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری طرف ایک مرتبہ پھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 377.93 پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھی گئی جس کے باعث انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہو گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 44666.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.84 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 14 کروڑ 15 لاکھ 91 ہزار 276 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

تبصرے بند ہیں.