نئی دہلی میں مسافر طیارہ ’’اووربرج‘‘ کے نیچے کیسے پھنس گیا ؟انوکھی کہانی سامنے آگئی

162

بھارتی درالحکومت نئی دہلی میں اووربرج کے نیچے پھنسے طیارے نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ ’’پُل ‘‘کے نیچے پھنسا ہوا ہے ،صارفین نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ آیا یہ طیارہ پُل کے نیچے کیسے پہنچا اس کی اصل کہانی کیا ہے ؟

اووربرج کے نیچے پھنسا طیارہ درحقیقت ائیر انڈیا کا ہی تھا ،جس پر ائیر انڈیا حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ جہاز پر انا سکریپڈ طیارہ تھا جسے فروخت کر دیا گیا تھا اور جس وقت یہ طیارہ اووربرج کے نیچے پھنسا اُسے نئے مالک کے پاس پہنچایا جا رہا تھا جب وہ راستے میں اس پل کے نیچے پھنس گیا ۔

دہلی ایئرپورٹ کے قریب ہائی وے پر برج کے نیچے  پھنسے ہوئے طیارے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کیا تھا کہ طیارہ یہاں تک کیسےپہنچا ؟

تبصرے بند ہیں.