موٹر سائیکل کمپنیوں نے قیمتیں بڑھانے کی خبر سنا دی 

264

لاہور :پاکستان میں جہاں ہنڈا موٹرسائیکل نے گزشتہ ماہ ہی اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا اب ایک دفعہ پھر ہنڈا موٹر سائیکل بنانے کیساتھ ساتھ دوسری موٹر سائیکل کمپنیوں نے بھی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دیدیا ۔

 

پاکستان میں سب سے زیادہ بننے اور بکنے والی موٹر سائیکل ہنڈا نے ایک دفعہ پھر موٹر سائیکل کی قیمت بڑھانے کا عندیہ دیدیا ،ہنڈا کے ساتھ ساتھ یونائیٹڈ ،روڈ پرنس کمپنیوں نے بھی اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کا شارہ دیدیا ہے ۔

 

ڈیلرز حضرات سے جب اس سے سلسلے میں بات چیت کی گئی تو ان کا کہنا تھا کمپنی کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ اگر اسی طرح ڈالر کی قیمت بڑھتی رہی تو بائیک کی پروڈکشن مقررہ قیمت سے تجاوز کر جائے گی جس کیلئے ضروری ہو جائے گا کہ موٹرسائیکل کی قیمت کو بڑھا یا جائے ۔

 

موٹر سائیکل بنانے والے کمپنیوں کا کہنا ہے دنیا بھر میں بائیک میں استعمال ہونے والے سٹیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل کی پروڈکشن پرائس پر اثر پڑتا ہے ایسے میں موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی کو قیمت میں اضافہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے ۔

 

موٹر سائیکل ڈیلر حضرات کا کہنا ہے جس طرح ڈالر کی قیمت میں کمی نہ ہو رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ ماہ اکتوبر میں تمام موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کی طرف سے 3 سے 5 ہزار روپے تک کااضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.